ملک بےنامی اکاؤنٹس اورٹی ٹی سے نہیں چل سکتا:وزیر مملکت حماد اظہر

ملک بےنامی اکاؤنٹس اورٹی ٹی سے نہیں چل سکتا:وزیر مملکت حماد اظہر
ملک بےنامی اکاؤنٹس اورٹی ٹی سے نہیں چل سکتا:وزیر مملکت حماد اظہر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ ملک بےنامی اکاؤنٹس سے نہیں چل سکتا، ان کے آخری دورمیں 10ارب ڈالر کہاں گئے ۔

ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تقریرپر ردعمل کا اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت حماد اظہرنے کہا کہ یہ ملک بےنامی اکاؤنٹس اورٹی ٹی سے نہیں چل سکتا،زرمبادلہ کے دس ارب ڈالر کہاں چلے گئے۔حماد اظہرنے اپوزیشن لیڈر  نے کہا کہ سابق حکومت نے جوقرض لیاوہ کہاں گیا؟ کیا وہ پیسے فالودے والے اکاؤنٹ میں گئے؟کیا سابق دورمیں لیاگیاقرض بےنامی اکاؤنٹ میں گیا؟۔انہوں نے کہا کہ اب ملک ٹی ٹی پرنہیں چل سکتا، ہم اپوزیشن سے40سال کا حساب مانگیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد