زیتون کھانے سے آپ کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

زیتون کھانے سے آپ کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ خدا کی قدرت پر دنگ ...
زیتون کھانے سے آپ کے دماغ میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) زیتون ان قدیم ترین پھلوں میں سے ایک ہے جنہیں انسان نے کاشت کرنا شروع کیا۔ اس کی کاشتکاری کی تاریخ 6ہزار سال قدیم ہے۔ یہ ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ایسے طبی فوائد ہیں کہ سن کر ہر شخص انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق زیتون ڈپریشن اور ذہنی پریشانی سے نجات کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اور دماغ کی ہیئت ہی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ اس میں پولی فینلز (Polyphenols)نامی ایک قدرتی کیمیکل پایا جاتا ہے جو دماغ میں آکسی ڈیٹو سٹریس (Oxidative stress)کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ زیتون ہماری جلد کے لیے بھی انتہائی مفید چیز ہے۔ اسے کھانے سے جلد نرم و ملائم اور صحت مند رہتی ہے۔ اس میں اولیک ایسڈ پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو تروتازہ اور نرم رکھتا ہے۔ زیتون میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں اور یہ اینٹی انفلیمیٹری بھی ہے، چنانچہ ان خصوصیات کی وجہ سے یہ انسان کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچاتا ہے اور دیگر کئی طرح کے عارضوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ زیتون جسم کی تکالیف کا خاتمہ بھی کرتا ہے، اس کی اسی خصوصیت کی وجہ سے اسے قدرتی آئیبیوپروفن (Ibuprofen)بھی کہا جاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت