دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے

دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے
دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہی کے بے شمار طبی فوائد ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت دہی کا استعمال ہر گز مت کریں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رات کے وقت دہی استعمال نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اگر رات کو دہی کھایا جائے تو جسم میں بلغم بہت زیادہ پیدا کرتی ہے، حتیٰ کہ سانس کی نالی میں بھی بلغم پیدا ہو سکتی ہے۔ سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو رات کے وقت دہی کھانا ہی ہے تو آپ اس کی بجائے بٹر ملک (Buttermilk) کا انتخاب کریں جو کہ دہی کا بہترین متبادل ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ دہی کا رائتہ بنا لیں تو پھر آپ اسے رات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم رائتے میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنا مت بھولیں۔ یہ مرچ دہی کی ٹھنڈی تاثیر کو بیلنس کر دے گی۔

مزید : تعلیم و صحت