خاتون نے پالتو چوہا رکھا، پھر ایک دن اس چوہے نے کاٹ لیا تو کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر

خاتون نے پالتو چوہا رکھا، پھر ایک دن اس چوہے نے کاٹ لیا تو کیا ہوا؟ انتہائی ...
خاتون نے پالتو چوہا رکھا، پھر ایک دن اس چوہے نے کاٹ لیا تو کیا ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے چوہا پال رکھا تھا جس نے ایک روز اسے کاٹ لیا۔ اس سے خاتون کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ سن کر کوئی شخص چوہا پالنے سے پہلے دو بار سوچے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 34سالہ سائمنی سٹیپلے نامی خاتون برطانوی شہر ابنگڈن کی رہائشی تھی۔ اسے گزشتہ سال3نومبر کو اس کے پالتو چوہے نے کاٹ لیا جس سے وہ ایک نایاب قسم کے بخار میں مبتلا ہوئی اور محض 3دن کے اندر اس کی موت واقع ہو گئی۔

ڈاکٹروں نے اس بخار کو ’Rat bite fever‘ کا نام دیا ہے جو چوہے کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”بخار کی یہ قسم انتہائی نایاب ہے اور میڈیکل ہسٹری میں اس کے چند کیس ہی ملتے ہیں۔ چوہوں میں ایک خاص قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں، جو اس بخار کا سبب بنتے ہیں۔ جب چوہے انسان کو کاٹتے ہیں تو یہ بیکٹیریا زخم کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بخار انسان کے مدافعتی نظام کو بھی انتہائی کمزور کر دیتا ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ