پاک فوج کی یہ آفیسر کون ہیں اور اس وقت کہا ں ڈیوٹی کر ر ہی ہیں ؟جان کر ہر پاکستانی کو بے حد فخر ہو گا

پاک فوج کی یہ آفیسر کون ہیں اور اس وقت کہا ں ڈیوٹی کر ر ہی ہیں ؟جان کر ہر ...
پاک فوج کی یہ آفیسر کون ہیں اور اس وقت کہا ں ڈیوٹی کر ر ہی ہیں ؟جان کر ہر پاکستانی کو بے حد فخر ہو گا

  


نکوسیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، یہ ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی ایک خاتون فوجی افسر کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو عالمی امن کے مشن پر قبرص میں تعینات ہیں، خاتون افسر کی اس تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے قبرص مشن کے ٹوئٹر ہینڈل پر میجر فوزیہ پروین کی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔ یو این قبرص کے مطابق پاکستان نے دسمبر 2018 میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کیلئے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی کل فوج کا 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

یو این قبرص کے مطابق میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ بفر زون میں روٹین کی پٹرولنگ پر تھیں۔

ٹوئٹر@UN_CYPRUS

پاکستانیوں کی جانب سے میجر فوزیہ پروین کی تصویر سامنے آنے پر پاک فوج کو خوب سراہا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی پاک فوج کے ان جوانوں پر فخر کا اظہار کیا جو عالمی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام@maleehal

مزید : بین الاقوامی /دفاع وطن