3 جوان بیٹیاں، 2 بیٹے بن بیاہے گھر میں موجود، باپ کو چوتھی شادی کا شوق چڑھ گیا

3 جوان بیٹیاں، 2 بیٹے بن بیاہے گھر میں موجود، باپ کو چوتھی شادی کا شوق چڑھ گیا
3 جوان بیٹیاں، 2 بیٹے بن بیاہے گھر میں موجود، باپ کو چوتھی شادی کا شوق چڑھ گیا

  

بریلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بریلی میں باپ کے چوتھی شادی کے شوق کے خلاف بچے پولیس کے پاس پہنچ گئے۔

بریلی میں 65 سالہ شخص نے 2 شادیاں کیں اور دونوں بیویوں کا انتقال ہوگیا جس کے بعد اس نے ایک 25 سالہ دوشیزہ سے تیسری شادی کرلی۔ اب انہیں چوتھی شادی کا شوق چڑھا ہوا ہے جس کے آگے ان کے بچوں نے عارضی بند باندھ دیا ہے۔

باپ محمود کے چوتھی شادی کے شوق کے بارے میں پتا چلتے ہی اس کی بڑی بیٹی ایس پی پولیس کے پاس پیش ہوگئی۔ بیٹی نے الزام لگایا کہ اس کے باپ نے پہلے ہی تین شادیاں کی ہیں اور اب چوتھی شادی کرنے چلا ہے۔ گھر میں 3 جوان بیٹیاں اور 2 جوان بیٹے ہیں لیکن وہ کسی کی شادی نہیں کر رہا اور نہ ہی بچوں کو جائیداد میں حصہ دے رہا ہے۔ ایس پی نے مقامی ایس ایچ او کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -