اقوال زریں

اقوال زریں

  

٭خاموشی بہت بڑی حکمت عملی ہے۔

٭فکر انسان کو اپنے مقصد میں کامیاب کردیتا ہے۔

٭دوستی صورت نہیں سیرت دیکھ کر کرنی چاہئے۔

٭ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لینے کیلئے آتی ہے۔

٭کانٹوں سے بھری ہوئی ٹہنی کو ایک پھول پرکشش بنادیتا ہے۔

٭اللہ تعالیٰ خوشحالی بھیجے تو اپنی خواہشوں کو وسیع نہ کرتے جاؤ۔

٭سخت تنقید آدمی کا سارا جوش ختم کردیتی ہے جب کہ ذراسی تعریف اور حوصلہ افزائی بہترین نتائج پیدا کرتی ہے۔

٭جاہل کیلئے سب سے اچھی بات خاموشی ہے۔

٭ہر ناکامی آپ کیلئے کامیابی کی راہ تلاش کرتی ہے۔

٭جس میں ادب نہیں اس میں سب برائیاں ہی برائیاں ہیں۔

٭اللہ کے قوانین سے ہٹنے والا کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔

٭کلام میں نرمی اختیار کرو،لہجے کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔

٭چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھو، ممکن ہے وہی اللہ تعالٰی کی رضا کا سبب بن جائے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -