توانائی کمپنیاں قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں‘ محمد فائق شاہ

توانائی کمپنیاں قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں‘ محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پاور کمپنیاں اور پرائیویٹ مافیا دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ لوٹ رہی ہیں، مگر ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں، بجلی کی پیداوار میں کمی، پاور کمپنیوں کے ذمے قرضوں کی بھر مار اور لوٹ کھسوٹ عام ہے موجودہ اور سابق حکومتوں میں ان کے کارندے بیٹھے ہیں جو کبھی غیر جانبدار احتساب یا انکوائری نہیں ہونے دیتے، کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومتی چھتری تلے مافیاز کا ایک گروہ ۃے جو ہمیشہ پاور میں رہتا ہے کوئی ادارہ یا قانون ان کو نہیں پوچھتا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ اس حکومت کی واحد کارکردگی یہ ہے کہ امیر اور غریب دونوں طبقات پریشان ہیں۔ بجلی کی کم پیدوار اور شارٹ فال مافیا کا نیا حربہ ہے وزیراعظم کی ٹیم میں مافیا کے لوگ موجود ہیں جن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا مفاد کی خاطر وہ سب کچھ بیچ دیتے ہیں۔امن ترقی پارٹی ان کے خلاف مکمل محاسبہ کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -