پی پی رہنماء ملکزادہ ندیم آفریدی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

پی پی رہنماء ملکزادہ ندیم آفریدی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  

خیبر (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ملکزادہ ندیم آفریدی کورونا وائر س کے باعث مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ خیبر سیا سی اتحاد کے سرگرم کارکن تھے 2018 میں الحاج کاروان کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،سیاسی اتحاد ایک مخلص اور بہترین سیا سی رہنماء سے محروم ہو گئے،سیاسی اتحاد کے رہنماوں کا موقف پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 105کے سابق امیدوار ملکزادہ ندیم آفریدی کورونا وائر س کی وجہ سے مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ملکزادہ ندیم ٖآفریدی نے سیا سی کئیر یر کا آغاز 1990میں گورنمنٹ ڈگر ی کالج لنڈیکوتل سے کیا جہا ں پر وہ اسلامی جمعیت طلباء کے امیر بن گئے انہوں اس دوران لوکل سیا ست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن بعد ازاں وہ ذاتی کاروبا ر میں مصروف ہو گئے اور کچھ عرصے کیلئے سیاست سے کنارہ کش ہو گئے لیکن 2013میں وہ الحاج کاروان میں شامل ہو گئے اور الیکشن کے دوران الحاج کاروان کیلئے بھر پور مہم چلایا اور اپنے تقاریروں میں مخالف سیاسی امیدواروں پر کھل کر تنقید کی لیکن الحاج کاروان کے سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی کے ساتھ بعض مسلوں پراختلافات پیدا ہو گئے اور ان سے جدا ہو گئے اور وہ2018میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے پچھلے صوبائی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا اور پی کے 105میں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کیا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فوری بعد پارٹی چیئر مین بلاول سے ملاقات بھی کی وہ خیبر سیاسی اتحاد میں اہم رکن تھے سیا سی اتحاد کے ساتھ ملکر انہوں علاقائی مسائل کو خوب اجاگر کیا انکے کی موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا پر انکے تصاویر شیئر ہو گئے اور لوگوں نے سخت غم کا اظہار کیا سیا سی اتحاد کے رہنماوں نے بتایا کہ ملکزادہ ندیم آفریدی کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یا د رکھی جائیگی انہوں نے علاقائی مسائل پر ہر فورم پر کھل کر بات کی سیا سی اتحاد ایک مخلص اور بہترین سیا سی رہنماء سے محروم ہو گئے مرحوم کی نمازہ جنازہ اداکر دی گئی انکے جنازے میں سیا سی مذہبی سماجی لوگوں کے علاوہ انتطامیہ کے آفیسر سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -