ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کا انوسٹی گیشن آفس نوشہرہ کادورہ

  ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کا انوسٹی گیشن آفس نوشہرہ کادورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کا انوسٹی گیشن آفس نوشہرہ کادورہ۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ کاا نعقاد۔ فیلڈ میں کارکردگی کو بروئے کار لانے کیساتھ ساتھ پروفیشنل پولیسنگ کے معیار کو مزید بہترکیا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلدانصاف پر مبنی تفتیش مکمل کی جائے تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کا انوسٹی گیشن آفس نوشہرہ کا دورہ کیا۔SP انوسٹی گیشن نور جمال خان نے اُن کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈسٹر کٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے مختلف دفاتر کادورہ کیا۔ انوسٹی گیشن پولیس کی فیلڈ میں کارکردگی کا معیار جانچنے اور فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ دور حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انوسٹی گیشن میں بروئے کار لانے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے انوسٹی گیشن افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ پولیس میں شعبہ تفتیش انتہائی اہم جز ہے تفتیش کے بغیرمحکمہ پولیس کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔انصاف پر مبنی تفتیش سے ہی منصفانہ معاشرے کا قیام ممکن ہے۔تفتیش میں بہتری لاکر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیکر جلد از جلد انصاف پر مبنی تکمیل کرنے کے احکامات جارے کئے۔تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کو صیح طریقہ سے بروئے کار لاکر ملزمان کی گرفتاری اور کیفر کردار سزا دلوائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -