عثمان خان ترکئی ایم این اے کا کورونا ٹیسٹ منفی

عثمان خان ترکئی ایم این اے کا کورونا ٹیسٹ منفی

  

صوابی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان خان ترکئی کا کورونہ وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آگیا۔ چند یوم قبل ان کا رزلٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا اور علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو گئے ایک ہفتے بعد دوبارہ ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آگیا عثمان خان ترکئی نے تمام دوست و احباب سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف ان کی صحت یابی کے لئے دُعا کی بلکہ ان کے ساتھ بذریعہ موبائل بھی رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -