صوبہ بھر میں کمن ملزمان کے مقدمات کی سماعت کیلئے ورچول کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ

صوبہ بھر میں کمن ملزمان کے مقدمات کی سماعت کیلئے ورچول کورٹس قائم کرنے کا ...

  

 پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کے قیام کے بعد قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں کم سن ملزمان کے مقدمات پر سماعت کیلئے ورچول کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے رجسٹرار پشاورہائیکورٹ خواجہ وجیہہ الدین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں 7چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کام کررہے ہیں جبکہ ان عدالتوں کو دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی اورعنقریب ضلع مہمند میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں ورچول چائلڈ کورٹ کیلئے کمیٹی نے منظوری دے دی ہے اور پہلے فیز میں سات اضلاع میں ان عدالتوں کو کھولیں گے جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی چائلڈ ورچول کورٹس قائم کی جائیں گی جس کے ذریعے آن لائن ویڈیو کے ذریعے کم سن بچوں سے متعلق کیسز نمٹائے جاسکیں گے جس سے وکلاء کیساتھ ساتھ موکلین کو بھی سہولت میسرآئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -