رستم میں رقم کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں رقم کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعات کے مطابق محلہ اسلام آباد رستم کے رہائشی مقتول کا قریبی رشتہ دار محمد شیر ولد اجمل خان نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسلام آباد رستم میں رقم کے لین دین پر بات چیت کے دوران تکرار شروع ہوئی جو لڑائی تک پہنچ گئی لڑائی کے دوران سلیمان ولد شمشل محمد اور رازق ولد گلے بابا ساکنان اسلام آباد رستم نے زاہد خان ولد ممتاز خان سکنہ سرخ ڈھیر ی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر وہ لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد رقم تنازعہ بتایا جا رہا ہے پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔