دفترمیں بغیراجازت گھسنے پراے سی کے گن مین نے ٹان تھری اہلکارفیاض کی پٹائی کرڈالی

دفترمیں بغیراجازت گھسنے پراے سی کے گن مین نے ٹان تھری اہلکارفیاض کی پٹائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ٹی ایم اے ٹان تھری میں اسسٹنٹ کمشنرعبدالولی خان کے دفترمیں بغیراجازت گھسنے پراے سی کے گن مین نے ٹان تھری اہلکارفیاض کی پٹائی کرڈالی اورگن مین نے فیاض کومارتے مارتے دفترسے باہرنکال دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزٹان تھری دفترمیں چیف آفیسرنصراللہ نے فیاض نامی ملازم کواسسٹنٹ کمشنرعبدالولی خان کے دفترکی تزین وآرائش کیلئے انکے دفتربھیجالہذبغیراجازت دفترمیں داخل ہونے پرای سی سیخ پاہوگیااوراپنے گن مین ایازکواسے باہرنکالنے کاکہاجس پرایازآپے سے باہرہوگیااورفیاض کواسلحہ کے بٹ مارتارہامزدوراتحادیونین نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اے سی کے گن مین ایازکیخلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانہ ٹان میں درخواست جمع کرادی ہے یونین کے چیئرمین قیصرباچا،جنرل سیکرٹری فضل محمود،صدرقادرعلی شیر،وائس چیئرمین شاہدمغل اورصدرٹان تھری پیراصغرنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرکے گن مین کوفوری طورپرپولیس لائن حاضرکیاجائے کیونکہ اس نے پورے ٹان تھری ملازمین کے ناک میں دم کررکھاہے انہوں نے خبردارکیاکہ گن مین ایازکوفوری طورپرتبدیل نہیں کیاگیاتووہ احتجاج کانہ رکنے والاسلسلہ شروع کردیں گے۔