نوشہرہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

نوشہرہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری عوام شدید گرمی سے بلبلا اٹھے وقفے وقفے سے بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے جینا محال کر دیا گھروں اور مساجد میں پانی ناپید تمام کاروباری اداروں میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ہسپتالوں میں داخل مریضوں بھی شدید گرمی سے نڈھال ہوگئے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں کا واپدا کے خلاف احتجاج کی دھمکی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے مختلف علاقوں نوشہرہ کلاں، نوشہرہ کینٹ، رسالپور، اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ، پبی، اکبر پورہ سمیت دیگر علاقوں میں وجہ بتائے بغیر محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کی جانب سیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے جبکہ گھریلو صارفین نے گھروں میں بجلی کے فالٹ بھی درست کرنے کیلئے مقامی کمپلمنٹ افسزز کے عملے نے بھی پھرتیاں دیکھانا شروع کر دئیں اور کمپلمنٹ لینے کی بجائے صارفین کو ٹرخادیتے ہیں اکثر کمپلنٹ افسز کو تالے لگے ہوتے ہیں ادھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور عوام پینے کے بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں نوشہرہ بھر کے عوام نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر محکمہ واپڈا کے کام چور اہلکاروں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔