صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،اختیار ولی

صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،اختیار ولی

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ باڑہ پریس کلب کے صحافیوں نے ہر مشکل وقت اپنے قلم کے ذریعے علاقائی مسائل اجاگر کر کے حقیقی معنوں میں اپنے منصب سنبھالیں ہوئے ہیں۔ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ باڑہ پریس کلب کے صحافی حضرات نے حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت کی اور علاقے کی بہتر انداز میں ترجمانی کی ہے جس پر ہم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختوانخواہ اختیار ولی خان نے دورہ باڑہ پریس کلب کے موقع پر کئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امیدوار ملک عابد فیض،نائب صدر کامران صدیق، راشد محمود،ظاہر شاہ آفریدی، سابق امیدوار قاری ظاہر،ملک زادہ اور، اور حیدرشاہ بادشاہ سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے۔ پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل اور ضروریات کے حوالے سے صدر باڑہ پریس کلب خادم خان آفریدی نے مسلم ن کے صوبائی قیادت کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے اختیار ولی خان سمیت پوری ٹیم کو دورہ باڑہ پریس کلب کرنے پر ان شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -