قاتلوں کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا،سینیٹر مومن خان

قاتلوں کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا،سینیٹر مومن خان

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں سیاسی اتحاد نے فیصلہ کیاہے کہ جب تک عرفان اللہ کو انصاف نہ ملنے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔اور عرفان للہ کی سانحہ کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سینٹر مومین خان،مسلم لیگ ن لیگ رہنمااحتیار والی،اے این پی چراغ آفریدی،جمعیت علما اسلام مولانا کفیل،نیشنل پارٹی واحد،جماعت اسلامی امیر رفیق پی ٹی آئی رہنما غنی آفریدی،خیبر یونین رہنما ہ زاہد خان،پی پی پی رہنما والایت خان اورقبائل مومنٹ رہنماصحبت خان نے کہا کہ پولیس کی غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے اس افسوناک واقع پر جو ڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کیا تاکہ شفاف وصاف اور غیر جانبدار انکوائری کرکے عرفان اللہ قتل کیس میں ملواث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کا شہریوں کی جان ومال کی تحفظ یقینی بنانا ہے اور کسی کو بھی اپنی احتیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پولیس بے گناہ لوگوں کوقتل کرکے دہشت گردی کا نام دیکر شہید کرتے ہیں جس پرہم پولیس کی اس اقدام کے خلاف ہے۔ اور عرفان اللہ افریدی کے بے گناہ قتل صرف ان کے خاندان کا قتل نہیں بلکہ پورے قبائلوں کی قتل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -