”سی“ فارمیسی لائسنس میں دوسالہ توسیع کا خیرمقد م کرتے ہیں،شیر علی اعوان
مردان (بیورورپورٹ) کمیسٹ اینڈڈر گسٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر حاجی شیرعلی اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی نورگل مہمند نے اپنے مشترکہ بیان میں ”سی“ فارمیسی لائسنس میں دوسالہ توسیع کا خیرمقد م کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیاہے اپنے بیان میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے حکومت سے کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اوررکن صوبائی اسمبلی ثمربلور،شاہین گروپ پشاور کے صدر سراج الدین اوران کی کابینہ کی کاوشوں کوسراہا اورکہاکہ کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں فارمیسی سے وابستہ افراد کا بنیادی مسئلہ حل کرکے بہت بڑا کارنامہ انجادم یاہے انہوں نے وزیرصحت تیمورجھگڑا کے تعاون کا خصوصی شکریہ اداکیا اورکہاکہ کیٹیگری بی کے امتحانات کے شیڈول کا اجراء بھی کیاجائے۔