امت مسلمہ کا ماضی تابناک تھا،عبدالقدیر اعوان

امت مسلمہ کا ماضی تابناک تھا،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کا ماضی تابناک ہے اور اگر ہم غور کریں تو مسلمانوں نے پوری دنیا پر اسلامی اصولوں کو نافذ کیا اور پوری دنیا کو وہ اصول وضوابط عطا کیے جو اب تک کا فر ریاستوں میں اپنائے جا رہے ہیں یہ ہماری کم عقلی ہے کہ ہم اپنے اس عظیم ماضی سے نا آشناء ہیں اور اپنی نئی نسل کو بھی اس سے آگاہ نہیں کر رہے یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے نشان منزل کو حاصل کیا اوراپنی مال جان اللہ کی راہ میں بے دریغ قربان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر نے اعوان شیخ نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جہاں دنیاوی معاملات تعلیم،صحت،معیشت اور عدالتی نظام میں انصاف کی ضرورت ہے وہاں مذہبی حدود و قیود کو ایسے رکھنا کہ ہر کوئی اپنی حد میں رہے تجاو ز نہ کرے یہ سب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسا نہ کر سکے پھر سمجھ لینا چاہیے کہ حکومت اور صاحب اقتدار میں لوگ نا اہل ہیں اور نہ ہی ان کی گرفت جو کہ ہر شعبہ پر مضبوط ہونی چاہیے جبکہ ہر کسی کو زندہ رہنے کا حق ہے جب زندگی ہو گی تو ضروریات زندگی بھی ہونگی۔یہ سب ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اور انصاف بغیر کسی تفریق کے سب کو ملنا چاہیے۔خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔کسی بھی معاشرے کی حدود کو برقرار رکھنے کے لیے عدل کا مضبوط ہونا لازم ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -