چارسدہ، کورونا کے وار میں سکت نہیں رہی، مریضوں میں کمی

چارسدہ، کورونا کے وار میں سکت نہیں رہی، مریضوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ پاکستان) چارسدہ میں کورونا وائرس سے خراب خالات سنبھلنے لگی۔ کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے کمی ضلع بھر کے عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ یومیہ کورونا وائرس کے مثبت رپورٹس میں ستر سے اسی فیصد کمی آچکی ہیں۔ ضلعی انتطامیہ اور کوروناوائرس سے نمٹنے والے عملہ کی کاوشیں کارآمد ثابت ہو گئی۔ چارسدہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں تیزی سے کمی آنے لگی ہیں۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس کو قابو کرنے میں ضلع انتظامیہ اور کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ چارسدہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی یومیہ آنے والے مثبت رپورٹس میں تیزی سے کمی آنا شروع ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کنٹرول روم سے حاصل کی جانے والے معلومات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعدا د 7 سے8تک آچکی ہیں جبکہ اس سے قبل یومیہ مریضوں کی تعداد 30 سے 35 رپورٹ ہو رہی تھی۔ ضلع بھر میں یومیہ کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل کمی سے چارسدہ میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عادل شاہ، کورونا وائرس کنٹرول روم کے فوکل پرسنز ڈاکٹر فیروز شاہ اور ڈاکٹر محمد عارف نے چارسدہ میں کورونا وائرس کے حالیہ صورتحال کے بارے کہاکہ چارسدہ میں کورونا وائرس تیزی سے قابو ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں کورونا وائرس کے مثبت رپورٹ ہونے والے مریضوں میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں چارسدہ کے عوام نے ضلعی انتطامیہ اور ڈاکٹرز عملہ کے ساتھ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم کورونا وائس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ کورونا وائرس کومکمل طور پر قابو نہیں کیا گیا ہے اس لئے عوام انتظامیہ اور عملہ سے اپنا تعاون برقرار رکھیں۔ چارسدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی اور حالات کی بہتری کے طرف آنے پر علاقہ عوام نے ڈی سی چارسدہ عادل شاہ اور کورونا وائرس ٹیم کے خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم نے انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرکے عوام کو کورونا وائرس سے تحفظ دلانے میں سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ میں کوروناوائرس کے پیھلاؤ میں کمی چارسدہ کے عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔