صوا بی،موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ)موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ زوجہ صفدر علی نے تھانہ چھوٹالاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا محمد یحییٰ ایک موٹر کار کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔