بنوں میں جوانسال لڑکی نے خودکشی کرلی

بنوں میں جوانسال لڑکی نے خودکشی کرلی

  

بنوں (بیورورپورٹ)تھانہ ہوید کی حدود میں مبینہ طور پرجوانسال لڑکی نے خود پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی،ملک چوک میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے رپورٹ کے مطابق مسماۃ(ح۔ف)دختر فضل رحمن بازید طغل خیل حال کشمیر دردڑیز نے مبینہ طور پر گھر کے اندرخود پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی پولیس نے متوافیہ کے والد فضل رحمن ولد عجب خان کی مدعیت میں خود کشی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ صدر کی حدود میں واقع ملک چوک میں ہا تھا پائی کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے فاروق خان ولد امیر قادر اور عبدالمعید خان ولد نجیب اللہ ساکنان ملک چوک کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی فارو ق کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان مراد خان،شاہد علی خان پسران میردار علی اور صاحب زمان ولد ذاکرساکنان ملک چوک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -