خیبر پختونخوا بار کونسل نے ایکٹ کے سیکشن 41 میں ترمیم مسترد کردیا

خیبر پختونخوا بار کونسل نے ایکٹ کے سیکشن 41 میں ترمیم مسترد کردیا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا بارکونسل نے بارکونسل ایکٹ کے سیکشن 41میں مجوزہ ترمیم کوباہمی مشاورت کے بعد مسترد کردیاجبکہ اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے بارکونسل کے وائس چیئرمین شاہدرضا ملک اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی شاہد رضا برکی کے مطابق بارکونسل کے ممبرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ اگر لیگل پریکٹشنرز اینڈ بارکونسلز ایکٹ کے سیکشن 41میں ترمیم کی گئی تو اس کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں وکلاء نمائندہ گان یعنی بارکونسلز یا بارایسوسی ایشن کی مشاورت یا سفارشات شامل نہیں ہیں لہذا خیبرپختونخوا بارکونسل اس کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بارکونسل وکلاء کے حقوق، قانون اور آئین کی پاسداری کی خاطر اس ترمیم کے خلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی سے دریغ نہیں کریں گے اوراگر حکومت نے مجوزہ ایکٹ واپس نہ لیا تو اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -