بار کونسل کی کال پر تہکال واقعہ کیخلاف وکلاء کا بائیکاٹ

  بار کونسل کی کال پر تہکال واقعہ کیخلاف وکلاء کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا بارکونسل کی کال پر تہکال واقعہ کے خلاف صوبے بھر کے وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے عدالتی کارروائی بری طرح سے متاثر ہوئی اور سائلین کو مایوس لوٹنا پڑا تہکال میں نوجوان پر تشدد اورویڈیو وائرل کرنے کے خلاف بارکونسل نے جمعہ کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھابارکونسل کے مطابق عامرتہکالے کے ساتھ پولیس نے غیرانسانی، غیراخلاقی اورغیرقانونی فعل کیا ہے جس سے پورے معاشرے پر اثرپڑا پولیس کو کسی طور اختیارات سے تجاوز کرنے کا اختیار حاصل نہیں حکومت فوری طور پر اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائے اور اس حوالے سے قانون سازی کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ادھر ہڑتال کے باعث وکلاء پشاورہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالتوں میں بیشتر مقدمات پر کارروائی نہ ہوسکے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں کو آنے والے سائلین وموکلین کوبھی مصائب کا سامنا رہا اورانہیں نئی تاریخیں تھمادی گئیں جومایوس لوٹ گئے۔