سید منور حسن پاکستان کیساتھ عالم اسلام کی بھی عظیم قائد تھے،اعزاز الملک

سید منور حسن پاکستان کیساتھ عالم اسلام کی بھی عظیم قائد تھے،اعزاز الملک

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی اعزازالملک افکاری نے کہا کہ سید منور حسن مرحوم پاکستان ہی کے نہیں عالم اسلام کے عظیم قاید تھے،اُ ن کا مشن ہرصورت جاری رہیگا،،اپنے تعزیتی بیان میں سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری نے کہا کہ سید منور حسن مرحوم عالم اسلام کے کھرے اور مظلوم مسلمانوں کے لیڈر تھے،جن نے اپنی تقر یریوں سے لاکھوں مسلمانوں کی تربیت کی اور وہ اسلام کی طرف متوجہ ہو ئے،انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کی تمنا تھی کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے۔اعزازالملک نے واضح کیا کہ سید منورحسن کے وفات پر اس عز م کا اظہارکرتے ہے کہ اسلامی نظام کے نظام کے لئے جدوجہد جاری رہیگی،انہوں نے سید منور حسن کی درجات بلندی کے لے دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -