ڈی جی ڈاکٹر خطیر وفات پانے والے اہلکار حضرت بلال کی رہائش گاہ گئے

ڈی جی ڈاکٹر خطیر وفات پانے والے اہلکار حضرت بلال کی رہائش گاہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کے پی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیراحمد گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے ریسکیو1122 اہلکار حضرت بلال کی رہائش گاہ مردان تحصیل تخت بھائی آمد. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آیڈمنسٹریشن ڈاکٹر حارث حبیب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کمال شاہ بھی موجود تھے انہون نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ایک خاندان کی مانند ہیں جس میں تمام اہلکار ایک دوسرے کے غم و خوشی میں برابر شریک ہیں. ریسکیو انتظامیہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ریسکیو 1122 کی جانب سے جانبحق حضرت بلال کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا. ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد نے بعد میں قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ موقع پر ایصال ثواب اور درجات کیلئے دعا کی