ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ضلع لوئر دیر میں 14کروڑ سے 107منصوبوں کی منظوری

ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ضلع لوئر دیر میں 14کروڑ سے 107منصوبوں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوئر دیر(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیٹی ضلع لوئر دیر نے سی ڈی ایل ڈی کے چودہ کروڑ سے زائد 107ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی،ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر ومر مت،کوچہ جات کی پختگی،ابنوشی اسکمیں،چک ڈیمز اور ایرگیشن چینل شامل ہیں اس سلسلے میں ضلع کونسل بلامبٹ میں ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی پلاننگ اینڈ کمیش طارق جمال،فنانس افیسر حفیظ اللہ،سی ڈی ایل ڈی کے پروگرام افیسر سوشل موبلائزیشن آصف خان،سینئر پروگرام انجینئر عمر خیام،تحصیل میونسپل افیسر تیمرگرہ پرویز اختر کے علاوہ ضلعی سربراہان نے شرکت کی،اس موقع پر تحصیل بلامبٹ کے اٹھ تحصیل ادینزی کے 14تحصیل تیمرگرہ کے 27 تحصیل خال کے 14تحصیل منڈا کے 14اور تحصیل لعل قلعہ کے 24ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جس کی لاگت 14کروڑ سے زائد ہے ان ترقیاتی منصوبوں میں 41سڑکوں کی تعمیر ومرمت پانچ کوچہ جات کی پختگی پانچ واٹر سپلائی اسکمیں ایک چک ڈیم کی تعمیر تین ایرگیشن چینلز اور جنازگاہوں کی بانڈری وال شامل ہے،اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے کہاکہ ضلع میں جلد ترقیاتی کاموں پر آغاز کیا جائیگا جس سے عوام کی مشکلات میں کمی ائے گی انہوں نے متنبہ کیا کہ ترقیاتی کاموں کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی سیاسی دباؤ بھی برادشت نہیں کریں گے انہوں نے ضلع کے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپ کو عوام کی خادم تصور کرکے ہر کام میرٹ اور شفاف انداز میں مکمل کرنے سمیت اپنے اپ کو احتساب کیلئے پیش بھی کیا کریں اور اپنے ذمہ داریوں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے