نئی نسل کو سازش کے تحت نشے کی طرف دھکیلا جارہا ہے،عجب گل وزیر

نئی نسل کو سازش کے تحت نشے کی طرف دھکیلا جارہا ہے،عجب گل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عجب گل وزیر کا احتجاجی جلسہ،پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کھولنے،منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے،3G اور4G کو فوری کھولنے،پٹرول اور ڈیزل کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنا،قبائل کے مابین تنازعات کو قانون کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سیف الرحمان نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان میں نئی نسل کو ایک سازش کے تحت نشے کی طرف دھکیلا جارہا ہے،مقامی انتظامیہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیکر نشہ بیچنے اور فراہم کرنے والے انسان دشمن غنڈوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے مستقبل کے معماروں کوبچائے،انہوں نے کہا،کہ قبائلی اقوام کے مابین ایک سازش کے تحت تنازعات کو ہوا دینے کی کوشش ہورہی ہے،ایسے کرداروں کو طشت از بام کرکے قانون کے کٹھرے میں لایا جائے،جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عجب گل نے کہا،کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کو عام تجارت کیلئے کھول دیا جائے،تاکہ بارڈر پر رہائش پذیر آر پار قبائل اس سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مشکلات دور ہوسکیں،انہوں نے کہا،کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ وزیرستان وانا کے دوران 3G اور4G کھولنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن اب تک وفا نہ ہوسکا،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں،کہ ہمارے ہزاروں سٹوڈنٹس ان لائن کلاسز لینے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں،کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی بہت بڑی اہمیت ہے،اور اور یہاں کے باسیوں کا بنیادی حق بھی،لہذا اس کو فوری کھولنے کے احکامات صادر کی جائیں،تاکہ یہاں کے باسی نیٹ سے مستفید ہو۔انہوں نے کہا،کہ وزیرستان بھر میں پٹرول اور ڈیزل مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں،ان کو فوری طورپر کنٹرول کیا جائے،کنٹرول ریٹ پر ڈیزل اور پٹرول فروخت نہ کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،کیونکہ مہنگے داموں فیول فروخت کرنا اگر ایک طرف قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،تو دوسری جانب یہاں کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ حد درجے کی نا انصافی ہے۔