ڈپٹی کمشنر بنوں اور تاجروں کی ایس او پیز کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر بنوں اور تاجروں کی ایس او پیز کے حوالے سے اجلاس

  

بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں نے تاجروں کے ساتھ ایس او پیز پر میٹنگ کی جسمیں تاجروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیاز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ریاض خان کے ہمراہ بنوں کے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کو بے بس کرچکا ہے جس سے بچاؤ کا طریقہ موجودہ وقت میں صرف اور صرف احتیاط ہے حکومت نے غریب عوام اور تاجروں کی حاطر لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اور سمارٹ لاک ڈائن بھی کیا جارہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہین کہ کورونا ختم ہوگیا ہے یا کورونا کا خطرہ ٹل گیا ہے کورونا پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگیا ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر صورت لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیگی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائیگی اسلئے تاجر برادری حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے اور ایس او پیز پر عمل کریں اسی میں ہم سب کی بھالئی ہے اس موقع پر انجمن تاجران کے ضللعی صددر وصدر آل موبائل فون ڈیلرز ایسوسی ایشن نیک جہان شاہ،جنرل سیکرٹری راقیباز خان،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شاہ وزیر خان،جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان،مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک سلیم الرحمن،آل شاپ کیپر یونین کے صدر حاجی گل پیر،آٹا ایسوسی ایشن کے فضل ریاض خان،ریٹائرڈ سب تحصیل رجسٹرار و آٹا یونین کے حاجی نادر خان،آل ٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر دوست علی عرف علی ٹیلرز،سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر پیر نورمحمد شاہ اور سپورٹس کے نور غنی شاہ نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو تاجر برادری کی طرف سے ہر قسم کے تعان کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بنوں کے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے جو اقدامات کررہی ہے تاجر برادری اس سے مطمئن ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری قدم بہ قدم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثالی تعاون جاری رکھی گی کیونکہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجروں اور عوام کے تحفظ کیلئے دن رات کوششیں کررہی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -