کورونا،کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس اور حتمی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

کورونا،کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس اور حتمی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، میڈیکل ٹیم نے چار شہروں میں کھلاڑیوں کے گھروں میں جاکر سیمپل لیے جبکہ ٹیم کل مانچسٹرڈ روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ممکنہ کرونا متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے۔حارث روف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان (آج)ہفتہ کو کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -