10کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش کی بات،انضمام

10کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش کی بات،انضمام

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بورڈپر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویش کی بات ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بورڈ نے 10کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، کھلاڑیوں کی قوت مدافعت عموما خاصی مضبوط ہوتی۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے دیگر بیماریاں بھی کم لگتی ہیں کہنا تھا کہ پی سی بی کو خود اس سارے معاملے کو دیکھنا چاہئے تھا۔ کھلاڑیوں کی خوراک،دیکھ بھال بورڈ کو اپنے ہاتھ میں رکھنی چاہئے تھی۔

۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کانجی لیبارٹری سے منفی ٹیسٹ آنے کیبعد کنفیوژن ہوئی۔ سینئر آل رانڈر کو اپنی رپورٹ سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کرنی چاہئے تھی، انہیں سب سے پہلے بورڈ سے رابطہ کرنا چاہئے تھا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -