دورہ انگلینڈ،وکٹ کیپر روحیل نذیر قومی سکواڈ میں شامل

    دورہ انگلینڈ،وکٹ کیپر روحیل نذیر قومی سکواڈ میں شامل

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) دورہ انگلینڈ کیلئے بیک اپ وکٹ کیپر روحیل نذیر قومی سکواڈ میں شامل کرلئے گئے انہوں نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں شمولیت میرے لئے خوشی کی بات ہے اور اگر کھیلنے کاموقع ملا تو میں شائقین کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے کھیلنا میرا ایک خواب تھا اور اب جب موقع ملا ہے تو اس کا میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا میرا مقصد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -