لیور پول نے 30سال بعد انگلش پر یمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

لیور پول نے 30سال بعد انگلش پر یمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا

  

لندن(نیٹ نیوز)مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنادیا۔لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ایک بار پھر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگیا جس کی تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد اسٹیڈیم میں ہوگی۔ لیورپول نے پہلی بار 1992ء میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پریمیئر لیگ کے سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔لیورپول کی کامیابی کے بعدبرطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا جبکہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اتنے عرصہ کے بعد ٹائٹل جیتنے کی جو خوشی ہے وہ ناقابل بیان ہے یہ ٹیم ورک کانتیجہ ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اس بات کابھی اعتراف کیا کہ انہوں نے میچ کے دوران پرستاروں کی عدم موجودگی کو بہت زیادہ محسوس کیا اور اگر پرستار سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہوتے تو ان کو یقینا اس سے بہت زیادہ مزا آتا جیت کا جشن مزید جوش و خروش سے مناتے جیت کی جو خوشی ہوئی ہے اس کو ہم بیان نہیں کرسکتے۔

ہیں آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -