شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز کے مقابلوں کیلئے دو جیوریز کمیٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آن لائن شیڈو اوپن باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ء کے مقابلوں کے لئے دو جیوریز کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدر چوہدری محمد خالد محمود نے دونوں جیوریز کمیٹیوں کے ناموں کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں نتائج تیار کرنے کے لئے دو جیوریز کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں پرائمری جیوری اور فائنل جیوری شامل ہے۔
پرائمری جیوری کمیٹی حفیظ آغا (بلوچستان) کی سربراہی میں ہوگی، دیگر ممبران میں علی بخش(سندھ)، ارشد حسین (خیبر پختونخوا)، عبدالرشید (پاکستان آرمی)، ساجد راجہ (پاکستان ایئر فورس)، لیاقت مغل (پاکستان نیوی)، محمد طارق (پاکستان واپڈا) اور بشیر شجاع (پنجاب) شامل ہیں