وقار یونس آج آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہونگے

وقار یونس آج آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہونگے

  

سڈنی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس آج آسٹریلیا سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وقاریونس سڈنی سیبراستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے،وہ 28جون کو پاکستان اسکواڈ کو جوائن کریں گے اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ براستہ دبئی انگلینڈ کے شہر پہنچیں گے اور وہاں پر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام پذیر ہے جہاں سے خصوصی طیارے سے 28جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -