سارہ محبوب کورونا وائرس کا شکار،آئسولیشن میں چلی گئیں

سارہ محبوب کورونا وائرس کا شکار،آئسولیشن میں چلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل ا?ئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔29 سالہ سارہ محبوب کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عالمی وباء کوروناوائرس کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام اس وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ اس سے بچا جاسکے او ر اس کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں۔