شوبز میں مقابلہ کا رحجان ضرور ہونا چاہئیے، اداکارہ محرمہ علی

شوبز میں مقابلہ کا رحجان ضرور ہونا چاہئیے، اداکارہ محرمہ علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ محرمہ علی نے کہا کہ فن میں مقابلے بازی کا رجحان ضرور ہونا چاہیے لیکن رقابت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے دلوں میں بے وجہ دشمنی پیدا ہوتی ہیں۔ہمیں خوش اخلاقی سے رہنا چاہیے اور اس پر کوئی خرچ نہیں آتا۔ خوش اخلاقی سے دشمنوں کوبھی اپنا گرویدہ بنایا جا سکتا ہے۔محرمہ علی نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ شوبزمیں دوسرے شعبوں کی نسبت حسد کی بیماری زیادہ پھیلی ہوئی ہے لیکن اگر انفرادی طور پر اپنے اپنے کردار کا جائزہ لیا جائے تو سب لوگ ہی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

مزید :

کلچر -