فنکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، رچل خان

فنکاروں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، رچل خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رچل خان نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومتی سطح پر قومی اور علاقائی ایوارڈز کی تقریبات کا دوبارہ اجراء کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی تقریبات سے جہاں شوبز سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی وہیں عوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔رچل خان نے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے قومی اور علاقائی ایوارڈز دئیے جاتے تھے جن کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے فنکاروں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا اورعوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے دوسرے شعبے بھی عروج حاصل کریں گے۔

اور یقینی طور پر نجی شعبے میں بھی اس طرح کی تقریبات شروع ہوں گی جس سے ہماری معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔

مزید :

کلچر -