اعلیٰ اور معیاری کام کرنے کو پسند کرتی ہوں،سارہ لورین

اعلیٰ اور معیاری کام کرنے کو پسند کرتی ہوں،سارہ لورین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے اعلیٰ اور معیاری کام کرنے کو پسند کرتی ہوں جب بھی اچھے کام کی پیشکش ہوتی ہے میں اسے ضرور قبول کرتی ہوں۔ ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں مصروف ہونا خوش آئند امر ہے،ٹی وی ڈراموں سے ملنے والی شہرت اب تک میری شناخت ہے۔سارہ لورین نے کہاکہ اچھا کردار ہرفنکارکی خواہش ہوتی ہے اورمیں بھی کوئی یادگارکرداراداکرنے کی خواہش مند ہوں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کا سنہری دور اب واپس نہیں آسکتا،اب کئی چینلز ہونے کے باوجود فنکار کی شناحت مشکل سے ہورہی ہے، پی ٹی وی کے دور میں ایک سیریل نئے فنکارکو سپرسٹاربنادیتی تھی۔

مزید :

کلچر -