پاکستانی موسیقی دنیا بھرمیں راج کررہی ہے،فاریہ شبروز

  پاکستانی موسیقی دنیا بھرمیں راج کررہی ہے،فاریہ شبروز

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی سنگر فادیہ شبروز کا کہنا ہے کہ پاکستانی موسیقی دنیا بھرمیں راج کررہی ہے۔ہماری پرانی فلموں کے سدا بہار گیت آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔میں برطانیہ میں رہتی ہوں۔لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ملکہ ترنم نور جہاں۔مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کو برطانیہ میں بے حد پسند کیا جاتا ہے مجھے سوشل میڈیا پر پاکستانی گیتوں کا غیر معمولی رسپانس ملتا ہے خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نئی نسل کی تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ فادیہ شبروز نے بتایا کہ مجھے پاکستان میں یوسف صلاح الدین کے مقبول پروگرامورثہ“میں بہت پزیرائی ملی۔

جب بھی پاکستان آتی ہوں ”ورثہ“کی محفل موسیقی میں لازمی شریک ہوتی ہوں۔ اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے میری آواز اور انداز گائیکی کو سراہا۔میں پاکستانی گیتوں کی دیوانی ہوں۔میری آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کا گیت میرے رشکِ قمرکو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ان دنوں کچھ سولو گیتوں پر کام کررہی ہوں۔اپنے نغموں کی تیاری کے دوران نئی نسل کی پسند کا خاص خیال رکھتی ہوں۔مجھے معلوم ہے ہماری نوجوان نسل موسیقی کی دلدادہ ہے۔وہ جس گانے کو چاہتی ہے۔مقبولیت کے آسمان پر پہنچا دیتی ہے۔

مزید :

کلچر -