عدیل ہاشمی نے فلم سنسر بورڈ کی باڈی کیلئے ناموں کی سمری تیار کرلی

عدیل ہاشمی نے فلم سنسر بورڈ کی باڈی کیلئے ناموں کی سمری تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین عدیل ہاشمی نے فلم سنسر بورڈ کی باڈی کے لئے ناموں کی سمری تیار کرلی ہے۔سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے لئے جلد بھجوائی جائے گی امید کی جارہی ہے کہ اس کی جلد ہی منظوری ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق فلم سنسر بورڈ دس ارکان پر مشتمل ہوگا۔جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب فلم سنسر بورڈ ایک مکمل فعال ادارہ بن جائے گا جس سے مستقبل میں فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید :

کلچر -