فلم انڈسٹری مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے،مختار کالا

فلم انڈسٹری مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے،مختار کالا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور میک اپ اینڈ گٹ اپ آرٹسٹ مختار کالا نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ان دنوں مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے مجھے ایک بات کی خوشی ہے کہ کافی عرصے بعد لاہور میں بھی کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے یہاں کی ثقافتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔زیر تکمیل فلم ”دمستے“کے تمام فنکاروں کے گٹ اپ میں نے کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مختار کالا نے کہا ہے کہ اگر ماں باپ ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے تو بچے بھی اس کا مثبت اثر لیتے ہیں اور یہ رجحان پورے خاندان میں سرایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے ہمیشہ آرمڈ فورسز کی مثال دیتا ہوں اور یہی ڈسپلن اس ادارے کی عزت اور مقام کی اصل وجہ ہے۔ زندگی میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے افراد دوسرے لوگو ں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ شوبز میں بھی ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتا ہوں کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے۔ مختارکالانے کہا کہ بے ہنگم اور قواعد و ضوابط کے بغیر زندگی بسر کرنے والوں سے سخت چڑ ہے اور میری ایسے لوگوں سے نہیں بنتی۔

مزید :

کلچر -