کم فیس والے نجی سکول تباہی کے دہانے پر، حکومت فوری ریلیف دے: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

کم فیس والے نجی سکول تباہی کے دہانے پر، حکومت فوری ریلیف دے: پرائیویٹ سکولز ...

  

چوہنگ (نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن APPSA کے مرکزی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس مرکزی ترجمان کی رہائشگاہ میں ہوا۔ صدارت مرکزی صدر میاں شبیر احمد ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں شفقت محمود، مرکزی ترجمان ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری،ڈویژنل صدر لاہور شیخ اشرف راجہ،فنانس سیکرٹری محمد رزاق ساجد، کوآرڈینیٹر الیاس دانش، ضلعی چیئرمین لاہور میاں محمد امین،ضلعی صدر لاہور علی احمد خاں اور ندیم قادری کوآرڈینٹر لاہورنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے میاں شبیر احمد ہاشمی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز تباہی کے دہانے پر ہیں بلڈنگ کے کرائے ادا کرنا مشکل ہو رہے ہیں سٹاف کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات و یوٹیلٹی بلز ادا کرنا سکول مالکان کے بس میں نہیں رہا پورے پنجاب میں بہت سارے پرائیویٹ سکول اخراجات برداشت نا کر سکنے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔ تعلیمی بحران سے بچنے کے لیے حکومت فوری ریلیف پیکج کا اعلان کرے یا دیگر شعبوں کی طرح احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے بھی کھولے تاکہ لاکھوں ٹیچرز بیروزگار ہونے سے بچ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -