عمران خان،اسامہ کے متعلق بیان پر معافی مانگیں،عظمیٰ بخاری

عمران خان،اسامہ کے متعلق بیان پر معافی مانگیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اسامہ بن لادن کے متعلق اپنے بیان پر فوری قوم سے معافی مانگیں۔عمران نیازی کے بیان سے پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ عمران نیازی ملک سالمیت اور خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔عمران نیازی کے بیان سے ہزاروں شہیدوں کی ماؤں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں نوازشریف اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااسامہ بن لادن کی وجہ سے 60ہزار پاکستانی شہری اور 7ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے جواں شہید ہوئے۔اسامہ بن لادن کی وجہ سے دوسروں کی جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی۔

دہشتگردی کی اس جنگ میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔آج پاکستان کا نام نہاد وزیراعظم اسامہ بن لادن کو شہید قراردے رہا ہے