لیسکو ٹیموں کے بجلی چوروں کے خلافکریک ڈاؤن میں مزید تیزی

لیسکو ٹیموں کے بجلی چوروں کے خلافکریک ڈاؤن میں مزید تیزی

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پرسینٹرل سرکل میں ایس ای محمد نعیم کی زیر نگرانی اور ڈی ڈی ٹی سینٹرل سرکل رب یار کی سربراہی میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسئین شاہ پورعبدالخلیل اور ایس ڈی اوچوہنگ سب ڈویژن امجد بھٹونے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ چوہنگ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران ایک آئس فیکٹری کی چیکنگ کی جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے چلائی جا رہی تھی آپریشن کے دوران کنکشن منقطع کر کے 424,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔دوسری جانب ایس ڈی اوعلی رضا آباد سب ڈویژن چوہدری محمدندیم نے اجلیانہ، سادھوکی، بھوبتیاں اور علی رضا آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران 25میٹر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کرکے 75,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔دریں ازاں ایس ڈی او مصطفی ٹاؤن سب ڈویڑن جمشید خورشیدنے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مریدوال،جناح ٹاؤن اور گلزار کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس دوران 01میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 02میٹر سلو، 01 میٹر ڈسپلے واش جبکہ 02مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کرکے 12,710یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -