تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں،ثاینہ کامران

تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں،ثاینہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ صدر ورکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار عثمان بزدار، چوہدری محمد سرور اور ڈاکٹر مراد راس نے ثانیہ کامران کو رکن پنجاب اسمبلی بننے پر مبارکباد اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی تعلیم اور صحت اولین ترجیح ہے، سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم اور صحت کانظام بُری طرح متاثرہوا۔

، سابقہ حکمران ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک لے گئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -