چودھری رحمت علی جسدخاکی فوری پاکستان لایا جائے: چودھری نزیر

  چودھری رحمت علی جسدخاکی فوری پاکستان لایا جائے: چودھری نزیر

  

لاہور(شہزاد ملک) تحریک پاکستان کے کارکن اور رہنما پیپلز پارٹی چودھری نذیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کو فی الفور پاکستان لایا جائے اور اس مقصد کے لئے وہ حکومت کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔روز نامہ پاکستان کو انٹر ویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں زمانہ طالب علمی میں ہی پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین زوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت سے متاثر ہو کر سیاست میں آ گیا تھا اور میری وجہ سے ہی آج میرا بیٹا سجاد نذیر بھی اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے بطور سیکرٹری پی آر گلف اینڈ مڈل ایسٹ کام کررہا ہے جب بے نظیر شہید بریڈ فورد لندن آئیں تو انہوں نے میرے بیٹے سجاد نذیر کو ایوارڈ سے نوازا جو کہ ہمارے خاندان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈھول کی تھاپ پر پاکستان بننے کی خوشی بھی منائی۔ چودھری نذیر نے اپنی ابتدائی تعلیم وزیر آباد میں ہی حاصل کی اور اس کے بعد لاہور آکر اسلامیہ کالج میں داخلہ لیا بی اے تک تعلیم حاصل کی ہاکی بھی بہت کھیلی اس کے بعد بینک میں بطور منجیر تقریبا تیس سال تک نوکری کی اور 1983میں لاہور شفٹ ہو گئے۔ان کو گجر برادری کی بھی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں آل پاکستان گجر برادری ایسویسی ایشن کا بھی ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ وہ رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں پیپل ویلفئر سینٹر میں بھی بطور ناظم فنڈنگ کام کررہے ہیں۔گجر برادری کیلئے لندن سے فنڈنگ بھی لاتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -