پیپر چیکنگ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے،پروفیسر ریاض

پیپر چیکنگ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے،پروفیسر ریاض

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ انفاس احمدکے ہمراہ سیکنڈری سکول سالانہ امتحان(دہم) 2020ء کے پرچہ جات کی مارکنگ کی تربیتی ورکشاپ میں افسران اور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے دورانِ مارکنگ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا تاکہ کرونا (COVID-19) مہلک وبا سے محفوظ رہتے ہوئے پیپر مارکنگ مکمل کی جا سکے۔

اور امتحان کے نتائج کا اعلان بروقت ہو سکے۔ پیپر مارکنگ کا باقاعدہ آغاز 29جون سے ہو گا ۔ لاہور، شیخوپورہ،ننکانہ او ر قصور میں ٹوٹل26مارکنگ سنٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -