سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات کا سید منور حسن کے انتقال پر اظہارتعزیت

سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات کا سید منور حسن کے انتقال پر اظہارتعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر مختلف سیاسی،دینی اور سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو،صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین،میر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد، ضیاء الدین انصاری، شاہد اسلم ملک، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالعزیزعابد،مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، سیکرٹری اطلاعات اے ڈی کاشف، حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید، صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق امور خارجہ سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں عافیہ سرور،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری،بلال قدرت بٹ،فاروق چوہان،عمران الحق،نصراللہ گورایہ،سابق صوبائی وزیر رانا اکرام ربانی،تحریک انصافکے اعجاز چودھری نے کہا کہ وہ باہمت عظیم بہادر نڈر انسان تھے ان کی رحلت سے جماعت اسلامی پاکستان ایک عظیم قائدسے محروم ہوگئی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے