وزیر اعظم کا خطاب قومی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے،اعجاز چودھری

وزیر اعظم کا خطاب قومی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں خطاب قومی امنگوں کی عکاسی ہے، موجودہ ملکی حالات اور کورونا بحران پر اپوزیشن کی تنقید بلاجواز ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں، ہر مسئلے کو وفاق پر ڈال کر اپنی ناکامی اور نااہلیوں پر پردہ پوشی کرکے جھوٹ کا سہارا لینا وطیرہ بن چکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی وژن یا ایجنڈا نہیں ہے، یہ اپنے لیڈروں کی کرپشن کوچھپانے کے لئے ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں۔

، خود ان میں سچ سننے کی ہمت او رحوصلہ نہیں ہے،چالیس سالوں سے پیپلزپارٹی او رن لیگ نے ملک پر قرضوں کابوجھ ڈالا ہے اور اپنے خاندانوں کی دولت میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، عوام کو بنیادی سہولیات سے محرومی کے ذمے دار یہ دونوں جماعتیں ہیں عوام نے انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے بُری طرح مسترد کیا ہے انہیں اپنی شکست کو تسلیم کرنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اور خواجہ آصف ایوان میں بڑھکیں تو مارتے ہیں مگر انہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ قوم انہیں آئندہ بھی مسترد کرے گی، بارہ سالوں سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور دس سال پنجاب میں ن لیگ نے حکومت کی ہے اوردس سال دونوں جماعتوں نے مرکزمیں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، یہ حقیقت سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ماضی میں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بُری طرح ناکام رہیں ہیں،یہ نالائق اور نااہل ٹولہ چور مچائے شور کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، مگر انہیں 2023 ء میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا کیونکہ عوام اس فسادی اور مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کے لئے سیاسی طور پر فارغ کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -